ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کچھ قوتیں مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ سیاسی اور فوجی قیادت بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کا عزم کر چکی ہیں، کوئی حادثہ مذاکرات کا راستہ نہیں روک سکتا۔ الیکشن کمیشن سے بڑی توقعات نہیں ہیں۔
ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا حکومت اور طالبان کو مذاکرات سبوتاژ کرنے والی قوتوں پر نظر رکھنا چاہئے۔ کوئی حادثہ مذاکرات کا راستہ نہیں روک سکتا پورے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا وزیراعلی خیبر پختونخوا ٹانک انتخابات کا حصہ بنے رہے۔
الیکشن کمیشن نے شکایت کے باوجود نوٹس نہیں لیا۔ الیکشن کمیشن بیبس لگتا ہے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے بڑی توقعات نہیں ہیں وہ صرف قانونی تقاضے پورے کر رہا ہے۔