ڈینگی بلوچ آن پہنچا، ایک نوجوان بچی زندگی کی بازی ہار گئی

بلوچ: ڈینگی بلوچ آن پہنچا، ایک نوجوان بچی زندگی کی بازی ہار گئی علاقے میں خوف ،ہراس گائوں کنجیری کی نوجوان لڑکی مبین اختر دخترحاجی محمد مقصود کو متاثر ہونے پر بلوچ رورل ہیلتھ سنٹر لایا گیا، جہاں کسی ٹسٹ یا فوری علاج کی سہولت نہ تھی جس پرمریضہ کو کوٹلی روانہ کر دیا گیا۔

جہاں تاخیر ہوجانے پر مرض کی شدت کے باعث اسے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور خالق حقیقی سے جاملی۔ اس وقت بلوچ میں ڈینگی سے متاثرہ مریض کے ٹسٹ کی سہولت موجود نہیں تاکہ مرض کو ابتدائی مقام پر روکنے میں مدد مل سکے۔ بلوچ کے علاقے میں اس مرض کی موجودگی نے علاقے میں شدید خوف، ہراس پیدا کر لیا ہے۔

حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں وزیر صحت سردار قمرالزماں سے رابطہ کیا گیا جھنوں نے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدیات دینے کا وعدہ کیا، ڈی ایچ او پلندری نے بلوچ ہیلتھ سنٹر میں فوری ٹسٹ کی سہولت دینے کا وعدہ کیا ہے۔