ڈیوواٹمور آج ون ڈے اور ٹیسٹ میچ میں شکست کی رپورٹ پیش کریں گے

Dave Uatmur

Dave Uatmur

لاہور (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور آج ون ڈے اور ٹیسٹ میچ میں شکست سمیت دورہ زمبابوے کی رپورٹ پیش کریں گے۔ غیر ملکی کوچ ڈیو واٹمور زمبابوے میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پیش کریں گے۔

زمبابوے میں کھلاڑیوں کا ڈسپلن اور ان کی کارکردگی سمیت زمبابوے ٹیم سے ون ڈے اور ٹیسٹ میچ ہارنے کو وجوہات بیان کریں گے۔ ذرائع آج کی اس رپورٹ کو کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے مستقبل سے متعلق اہم قرار دے رہے ہیں۔