بھتہ خوری کیس کی سماعت، پولیس رپورٹ مسترد

High Court

High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) ہائیکورٹ میں بھتہ خوری سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی آئی جی اسلام آباد سکندر حیات نے بھتہ خوری کے بارے میں رپورٹ پیش کی جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور 4 اکتوبر تک نئی رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم دیا کہ جن اعلی شخصیات کو بھتہ پہنچایا جاتا ہے اس کی تفصیل بھی عدالت میں پیش کی جائے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آئی جی اسلام آباد سے استفسار کیا کہ سبزی منڈی کے علاقے سے بھتہ وصول کر کے کسے کسے پہنچایا جاتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور کون کون سی سیاسی شخصیات بھتے کی رقم سے مستفید ہوتی ہیں۔

عدالت نے ان سی ڈی اے افسروں کے نام بھی بتانے کا حکم دیا جن کو تازہ پھل اور سبزیاں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ عدالت نے تھانہ سبزی منڈی کو بھی بھتہ خوری سے متعلق الگ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔