پنجاب میں کپاس کی پیدوار میں کمی کا سلسلہ جاری

Cotton production reduced

Cotton production reduced

رحیم یار خان (جیوڈیسک) پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، سندھ کی پیداوار بڑھ گئی اب تک چھبیس لاکھ چھبیس ہزار بیلز لائی گئی۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق پندرہ ستمبر تک پنجاب میں نو لاکھ اکتیس ہزار بیلز لائی گئی ہے۔

سندھ میں لائی گئی بیلز کی تعداد سولہ لاکھ پچانوے ہزار بیلز رہی۔ اب تک ایک لاکھ چھ ہزار بیلز ایکسپورٹ کی جا چکی ہیں۔ ٹیکسٹائل ملوں نے بائیس لاکھ گیارہ ہزار بیلز خریدی ہیں جبکہ اسٹاک میں موجود بیلز کی تعداد تین لاکھ نو ہزار ہے۔