چیمپئنز لیگ : فیصل آباد وولفز آج سن رائزرز حیدر آباد سے مقابلہ کریگی

Champions League

Champions League

چندی گڑھ (جیوڈیسک) چمپیئنز لیگ کے کوالیفائنگ راونڈ میں آج بھی 2 میچز کھیلے جائیں گے، اوٹاگو وولٹز کا مقابلہ کندورتا مرون اور فیصل بآد وولفز ،سن رائزررز حیدرآباد کا سامنے کرے گی۔ کوالیفائنگ راونڈ کے پہلے میچ میں سر لنکن کلب کندورتا مارونز اور اوٹاگو وولٹز آمنے سامنے ہوں گی، سری لنکن کلب کو کل کھیلے میچ میں حیدرآباد سن رائزرز نے 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

جبکہ اوٹاگو وولٹز نے فیصل آباد وولفز کو باآسانی ہرایا۔ دوسرا میچ پاکستان کی ڈومیسٹک چمپئن فیصل آباد وولفز اور حیدرآباد سن رائزرز کے درمیان ہوگا، ایونٹ میں رہنے کیلئے فیصل آباد وولفز کا میچ جیتنا ضروری ہے، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑے 7 بجے ٹکرائیں گی۔