بھارت نے 9 پاکستانیوں کو رہا کر دیا، آج واہگہ بارڈر پہنچیں گے

 Wagah Border

Wagah Border

لاہور (جیوڈیسک) بھارت نے 9 پاکستانیوں کو رہا کر دیا جو آج واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کئے جائیں گا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کا دعوی ہے کہ رہائی پانے والے ان 9 افراد کو زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تمام افراد کو ان کی سزائیں پوری ہونے پر رہا کیا جا رہا ہے۔