ارشد پپو کیس : عزیر بلوچ سمیت 9 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

Arshad Pappu

Arshad Pappu

کراچی (جیوڈیسک) ارشد پپو قتل کیس میں عزیر بلوچ، بابا لاڈلا سمیت 9 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، شاہ جہاں بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ ارشد پپو قتل کیس کی مقامی عدالتمیں سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے عزیر بلوچ، بابا لاڈلا سمیت 9 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ شاہ جہاں بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

عدالت نے شریک ملزم سابق انسپکٹر یوسف بلوچ کو لیاری جنگل اسپتال سے سول اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کونسا فریکچر ہے جو 3 ماہ میں صحیح نہیں ہو رہا۔ عدالت نے یوسف بلوچ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کو بھی طلب کرلیا۔