ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر مولا کو سزائے موت دئیے جانے کے خلاف 48 گھنٹوں کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔
ڈھاکا میں عدالت عظمی کی جانب سے جماعت اسلامی کے نائب جنرل سیکریٹری عبدالقادر مولا کو گزشتہ روز سزائے موت سنائی گئی۔ انہوں نے 71 کی جنگ میں جنگی جرائم کے الزامات کے خلاف رہائی کی اپیل کی تھی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے 7 ماہ قبل دی گئی ان کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کردیا گیا۔
جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ ان کے خلاف سازش کے تحت رہنماوں کو سزا دی جا رہی ہے۔