ڈنگہ کی خبریں (محمد بلال احمد بٹ سے)
Posted on September 18, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ : چوہدری جعفر اقبال نے صحافیوں کی تحریروں اور عوام کے مطالبہ پر شہر کی اہم شاہراہ تھانہ روڈ کی فوری تعمیر کیلئے47 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری کر الی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے صحافیوں کی تحریروں اور عوام کے مطالبہ پر شہر کی اہم شاہراہ تھانہ روڈ کی فوری تعمیر کیلئے47لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری کر الی اور جلد تعمیر کا اعلان کر دیا ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ تھانہ روڈ کو ماضی میں بری طرح نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے سڑک برس ہا برس سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہی جس کیلئے ہم نے تھانہ روڈ کی فوری طور پر تعمیر کیلئے حکومت سے فنڈز حاصل کئے ہیں انشاء اللہ جلد اس سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: میرج ہالوں کو فی کنکشن دس فیصد ٹیکس ظلم اور زیادتی ہے ا س سے میرج ہال مالکان کے علاوہ میزبانوں پر بھی اثر پڑے گا،چوہدری جاوید اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ملن میرج ہال کے ایم ڈی حاجی چوہدری جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میرج ہالوں کو فی کنکشن دس فیصد ٹیکس ظلم اور زیادتی ہے ا س سے میرج ہال مالکان کے علاوہ میزبانوں پر بھی اثر پڑے گا حکومت نے پہلے ہی بہت زیادہ ٹیکس لگائے ہیں اوراب مزید دس فیصد فنکشن لاگو کر کے رہی سہی کسر نکال رہی ہے،یہ ہمارے ساتھ اور عوام کے ساتھ زیادتی ہے،انہوں نے کہا کہ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہے اوپر سے یہ اضافی ٹیکس کا تحفہ دے دیاگیا ہے،اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :علی الیون کرکٹ کلب ہارڈ بال ڈنگہ اگلے ماہ میں لاہور کا دورہ کریگی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)علی الیون کرکٹ کلب ہارڈ بال ڈنگہ اگلے ماہ میں لاہور کا دورہ کریگی،لاہور کے دورے پر ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے ٹیم کی قیادت عامر شہزاد بھٹہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :تیز آندھی ژالہ باری اور بارش گرمی کو بھگا کر لے گئی،سردی نے اپنا زور پکڑنا شروع کر دیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)تیز آندھی ژالہ باری اور بارش گرمی کو بھگا کر لے گئی،سردی نے اپنا زور پکڑنا شروع کر دیا ہے ،لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہو گئی،لوگوں نے ٹھنڈی آہیں بھریں،تفصیلات کے مطابق حالیہ بارش ژالہ باری سے موسم ٹھنڈا ہو گیا، لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہو گئی ہے،گرمی کے ماروں کے چہرے کھل اٹھے اور سردیوں کے کپڑے نکل آئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :علی الیون کرکٹ کلب ڈنگہ اور عبدالرحمن کرکٹ کلب جہلم کے درمیان ایک دوستانہ میچ ہوا
ڈنگہ(محمد بلال احم بٹ)علی الیون کرکٹ کلب ڈنگہ اور عبدالرحمن کرکٹ کلب جہلم کے درمیان ایک دوستانہ میچ ہوا،جس میں عبدالرحمن کرکٹ کلب جہلم نے مقررہ بیس اوورز میں 140رنز بنائے ہاشم نے چالیس رنز بنائے رانا کامران کی شاندار چار وکٹیں جواب میں علی الیون کرکٹ کلب ڈنگہ نے مقررہ ہدف پندرہ اوورز میں 140رنز پورا کر لیا، علی الیون کلب کے کپتان عامر شہزاد بھٹہ45عبدالواحد تیس جبکہ عامر جاوید نے25رنز بنائے اس طرح علی الیون کرکٹ کلب ڈنگہ نے یہ میچ جیت لیا مین آف دی میچ رانا کامران رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پانچ سالہ معصوم بچی کے ساتھ درندگی انسانی حقوق کی سرعام اور کھلم کھلا خلا ف ورزی ہے،الحاج چوہدری محمد اقبال منج
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف سماجی و سیاسی راہنما چوہدری محمد اقبال منج نے کہا ہے کہ پانچ سالہ معصوم بچی کے ساتھ درندگی انسانی حقوق کی سرعام اور کھلم کھلا خلا ف ورزی ہے انتظامیہ اور پولیس لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ معصوم بچی کے مجرمان کو نشان عبرت بنائے اور ان درندوں کو سرعام تختہ دار پر لٹکایا جائے جرائم پیشہ افراد دندناتے پھر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ معصوم بچی کے ساتھ درندگی کرنے والے انسان کہلانے کے قابل نہیں بلکہ وہ حیوان سے بھی بدتر ہیں،انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ممبر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ کے والد محترم چوہدری محمد اسلم فتہ بھنڈ نے موضع رفیق آباد کا دورہ کیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)ممبر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ کے والد محترم چوہدری محمد اسلم فتہ بھنڈ نے موضع رفیق آباد کا دورہ کیا ان کے ہمراہ چیف آفیسر بلدیہ شیخ وجاہت حفیظ صدیقی بھی تھے،انہوں نے اہلیان رفیق آباد کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی لوگوں نے چوہدری محمد اسلم فتہ بھنڈ سے مطالبہ کیا کہ ہمیں سوئی گیس کی فراہم کی جائے اور نکاسی آب کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے،جی ٹی روڈ پر نکاسی آب کی سہولت نہ ہونے اور پانی میںٰ رکاوٹ ہونے کے باعث اہلیان رفیع آباد شدید مشکلات سے دوچار ہیں،رفیق آباد کے جن معززین نے ان سے ملاقات کی ان میں ٹھیکیدار واجد علی،ڈاکٹر اشفاق ،بشیر احمد سینٹری والے اور امین چوہان،ارشد چوہان،غلام حسین،لالہ رفیق،سید حسنین شاہ سمیت کثیر تعداد میں معززین موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سابق کونسلر حاجی چوہدری بوٹے خان نے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی113کے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ پی پی113 چوہان نگر کے معروف زمیندار سابق کونسلر حاجی چوہدری بوٹے خان نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی113کے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا عشائیہ کی پروقار تقریب میں نمایاں شخصیات میں چوہدری محمداسجد چوہان نگر،چوہدری سردار خان چوہان نگر،چوہدری محمد رفیق سپین،چوہدری رخسار احمد دوبئی،چوہدری سفیان ارشد چوہان،چوہدری محمد ارشد کویت،چوہدری راحت نکی،چوہدری محمد ناظم اٹلی،چوہدری وارث چوہان نگر،چوہدری میر داد چوہان نگر،چوہدری محمد عباس،،چوہدری محمد
زمان،چوہدری فلک شیر،چوہدری رب نواز،چوہدری محمد جنید،چوہدری محمد عثمان،چوہدری بابر میر پور،سید فاروق حیدر شاہ کیرانوالہ،چوہدری کاشی گجر اٹلی،چوہدری نذیر احمد پیر جنڈ،چوہدری یاسین پیر جنڈ، چوہدری ارشد فوجی ہنج،چوہدری اشران رنیاںسمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :فحاشی بے راوی اور اشتہارات فیشن شو کے نام پر عورتوں کے نیم برہنہ مناظر دکھاکر نوجوانوں کے جذبات کو بڑھکانے میں میڈیا کا کردار بھی برابر کا شریک ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ملک میں بڑھتی ہوئی فحاشی بے راوی اور اشتہارات فیشن شو کے نام پر عورتوں کے نیم برہنہ مناظر دکھ کر نوجوانوں کے جذبات کو بڑھکانے میں میڈیا کا کردار بھی برابر کا شریک ہے جو نوجوان اور معصوم بچیوں کے ساتھ ہونے والی کوئی بھی حرکت کو ٹی وی اور اخبارات کی زینت بنانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا،عوام الناس کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں ڈاکوئوں چوروں قاتلوں کو جس طرح کھلی چھٹی نہیں دی جاتی اور قانون حرکت میں آجاتا ہے تو جنسی جذبات بڑھکانے والوں پر پابندی لگانا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے، عوام الناس کا کہنا ہے کہ بھارت میں چلتی گاڑیوں پر سولہ سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی پر پورا بھارت سراپا احتجاج بن جاتاہے اور ایسے مجرموں کو سزائے موت دینے کیلئے حکومت بھی سیکولر ہونے کے باوجود قانون سازی کر کے مجرمان کو پھانسی دے دیتی ہے تو پاکستان میں اسلامی ریاست ہونے کے باوجود واضح احکامات کے باوجود اور دستور میں سزا مقرر ہونے پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا جاتا جس سے معاشرہ میں خواتین کی عزت محفوظ رہے اور مذموم حرکات کے مرتکب مجرمان کو قرار واقعی سزا مل سکے۔