کوئٹہ : پروفیسر ڈاکٹر عبدالمناف کے اغوا کا مقدمہ درج

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر عبدالمناف ترین کے اغوا کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج کر لیا گیا۔ ڈاکٹر مناف ترین کو گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے پشین اسٹاپ کے قریب سے اغوا کرلیا تھا۔

مقدمہ ان کے ایک عزیز ڈاکٹر داود شاہ کی مدعیت میں نامعلوم مسلح افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ دوسری جانب ڈاکٹر عبدالمناف ترین کے اغوا کو انتہائی قابل مذمت قرار دیتے ہوئے صدر پی ایم اے بلوچستان نے ان کے اغوا کیخلاف پی ایم اے بلوچستان کی جنرل باڈی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔