بھمبر کی خبریں 18/9/2013
Posted on September 18, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بااثر شخص نے محکمہ مال کیساتھ جعلسازی کرکے میری وراثتی زمین اپنے بیٹوں کے نام منتقل کردی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بااثر شخص نے محکمہ مال کیساتھ جعلسازی کرکے میری وراثتی زمین اپنے بیٹوں کے نام منتقل کر دی سینئر سول جج کی عدالت سے حکم امتناعی جاری ہونے کے باوجود تحصیلدار ،گرداور اور پٹواری نے صحت کاشت کی کارروائی کرکے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کی ہے صحت کاشت کی کارروائی سے قبل ڈپٹی کمشنر بھمبر کو تحصیلدار اور دیگر عملہ کیخلاف عدم اعتماد کی درخواست بھی دی جسکے باوجود محکمہ مال پیسوںکی چمک کی بدولت میرے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے چیف سیکرٹری ،چیئرمین احتساب بیورومجھے انصاف دلائیں ان خیالات کا اظہار محکمہ مال کی متاثرہ خاتون ثریا بیگم آف علی بیگ نے اپنی بہنوںکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ موضع علی بیگ میںنمبرخسرہ 333اور340میری ملکیت اور قابضہ چلی آرہی ہے نمبرخسرہ 333میرے والد محترم کی وراثت ہے جس پر بحیثیت حصہ دار مالک و قابض ہوںجس کو انگلینڈ میںمقیم بااثر شخص محمد بشیر نے محکمہ مال کیساتھ سازباز کرکے میری وراثتی زمین کو اپنے بیٹوںکے نام ہبہ کروادیا ہے جوکہ غلط اور غیر قانونی ہے جس کیخلاف میںنے سینئر سول جج کی عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے اور خسرہ نمبر 333پر حکم امتناعی جاری کروایا ہے لیکن حکم امتناعی کے باوجود محکمہ مال کے تحصیلدار ،گرداور اور پٹواری نے بااثر شخص محمد بشیر کیساتھ ملکر ریکارڈ میں ردوبدل کر دیا ہے حکم امتناعی کے باوجود صحتکاشت کی کارروائی کی ہے صحتکاشت کی درخواست پرمیںڈپٹی کمشنر بھمبرکو تحریری درخواست دی اور تحصیلدار ،گرداور اور پٹواری کیخلاف عدم اعتمادکیا لیکن پیسوںکی چمک کی وجہ سے تمام قانونی تقاضوں کو پس پشت ڈال کر محکمہ مال کے ریکارڈ میں خلاف موقع اور خلاف حقائق ردوبدل کر دیاگیا انہوںنے کہاکہ ہم غریب ،بے سہارا اور ہماری کوئی سیاسی سپورٹ نہ ہے جبکہ دوسری طرف پونڈ کی چمک اور سیاسی سپورٹ ہے جسکی وجہ سے محکمہ مال میرے خلاف کارروائی کررہا ہے تحصیلدار ،گرداور اور پٹواری پیسوںکی چمک پر عدالت اور ڈپٹی کمشنر کے حکم کو ہوا میںاڑا تے ہوئے بااثر شخص کو خوش کررہے ہیں انہوںنے چیف سیکرٹری آزادکشمیر ،چیئرمین احتساب بیورواور کمشنر میرپور سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ مال بھمبرکی جعلسازی کانوٹس لیں اور ہمیں انصاف دلائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر تعینات ہونے پر حلقہ برنالہ اور بھمبرمیںچوہدری پرویزاشرف کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری ولید اشرف ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبرتعینات موصوف اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبرتھے موصوف وزیر ہاؤسنگ کے چھوٹے بھائی ہیں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر تعینات ہونے پر حلقہ برنالہ اور بھمبر میں چوہدری پرویزاشرف کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کارکنوں کا جشن تفصیلات کیمطابق پیپلزپارٹی کے چیف آرگنائزر اور وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف کے چھوٹے بھائی چوہدری ولید اشرف ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر تعینات موصوف اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر تعینات تھے چوہدری ولید اشرف کے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل تعینات ہونے پر حلقہ برنالہ اور بھمبرمیںان کے حامیوںاور کارکنوں میںخوشی کی لہر دوڑ گئی کارکنوں اور حامیوں نے انکی تعیناتی پرخوب جشن منایا اور چوہدری ولید اشرف کو ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بننے پر مبارکبادیں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
PSFپیپلزپارٹی کا ہر اول دستہ ہے جماعت کے پیغام کو گھرگھر پہنچانے میںPSFکا بنیادی رول ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)PSFپیپلزپارٹی کا ہر اول دستہ ہے جماعت کے پیغام کو گھرگھر پہنچانے میںPSFکا بنیادی رول ہے آزاد کشمیر کے اندر PSFطلباء کی سب سے بڑی تنظیم ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبرکے جنرل سیکرٹری علی عمیر نے کیا انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر اور پاکستان کے اندر طلباء کے حقوق کیلئےPSFبھرپور کردار ادا کر رہی ہے طلباء تنظیموں کی بحالی کیلئے ہماری جدوجہد مثالی ہے انہوںنے کہاکہ PSFپیپلزپارٹی کی دست بازوہے ہر مشکل وقت میں PSFکے نوجوانوںنے جماعت اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے قربانی دی ہے PSFجانثار ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے فعال اورمتحرک رول ادا کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میجر جنرل ثناء اللہ و دیگر آرمی آفیسران کی شہادت المناک واقعہ ہے، چوہدری ضیائ
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میجر جنرل ثناء اللہ و دیگر آرمی آفیسران کی شہادت المناک واقعہ ہے ایسی کارروائیوں سے افواج پاکستان کے حوصلے پست نہیں ہونگے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے ایسی بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں افواج پاکستان ملکی سرحدوں کی پاسبانی کیساتھ اندرونی دہشت گردوں کیخلاف سینہ سپر ہے اس کڑے وقت میں پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے ازلی دشمن بھارت ان اوچھے ہتھکنڈوں اور دہشت گردوںکی پشت پناہی کرکے پاکستان کو کمزور کرنا چاہ رہا ہے جو کبھی بھی اس مقصد میںکامیاب نہیںہو گا ان خیالات کااظہار سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبروسینئر نائب صدر پیپلزلائرز فورم چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کے ان شہیدوں اور غازیوں کی خدمات کو تاریخ میںسنہری حروف میںلکھاجائے گااس موقع پر سوگواران آفیسران کیساتھ پوری قوم افسردہ ہے تمام سیاسی جماعتوں و عوام کو اس موقع پر افواج پاکستان کیساتھ تکمیل یکجہتی کا اظہار کرنا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حقیقی کارکنان آج بھی ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن کو گھر گھر پہنچانے کیلئے عمل پیرا ہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بے نظیر بھٹو ورکر موومنٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے کوآرڈینیٹر محبوب حسین ذکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا پیپلزپارٹی کیساتھ کوئی تعلق نہ ہے ان کی پالیسیاں ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے افکار و فلسفہ کی عکاسی نہیں کرتی پیپلزپارٹی کے حقیقی کارکنان آج بھی ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن کو گھر گھر پہنچانے کیلئے عمل پیرا ہیں اور ان کے ویژن پر مکمل کاربند ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حقیقی کارکن نہ کل زرداری خاندان کیساتھ تھا اور نہ آج زرداری خاندان کو پیپلزپارٹی کا حصہ سمجھتا ہے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی پالیسیوں نے پیپلزپارٹی کو تباہی کے دہانے پرلا کھڑاکیا ہے انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے اصل وارث ہی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے افکار و فلسفہ کو فروغ دینگے اس موقع پر انہوںنے پیپلزپارٹی کے تمام حقیقی ،مخلص ، نظریاتی اورناراض کارکنان جوسیاست سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں پیپلزپارٹی رہی سہی ساکھ کو بچانے اور پارٹی کو مضبوط اورفعال بنانے کیلئے اپناکردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ امتیاز حسین ایڈووکیٹ نے اپنا نام واپس لیکر ایک محب وطن کشمیری ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ خالد پرویز
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)منگلا ڈیم اپ ریزنگ منصوبہ کے حوالے سے کیے جانے والے ایوارڈز کیخلاف دائر ریفرنسزمیں چھ وکلاء کے پینل میں سے راجہ امتیاز حسین ایڈووکیٹ نے اپنا نام واپس لیکر ایک محب وطن کشمیری ہونے کا ثبوت دیا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ بقیہ پانچ وکلاء بھی محب وطن کشمیری ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہیں یا پھر ملک وملت کیلئے قربانی دینے والے عظیم انسانوں کیخلاف وکالت کرکے انصاف اور وکالت کے تقاضوں کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے راجہ امتیاز حسین ایڈووکیٹ کی طرف سے سیکرٹری قانون وانصاف وپارلیمانی امور آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کو لکھے گئے مکتوب پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ 27 جون 2003 کو وزار امور کشمیر کے کمیٹی روم میں جو معاہدہ ہوا اس پر امور کشمیر کے سیکرٹری سعد اللہ جان ،چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ذوالفقار علی خان اور حکومت آزادکشمیر کے چیف سیکرٹری شاہد رفیع خان نے دستخط کیے سچی بات یہ ہے کہ یہ معاہدہ ، وہی ذبح کرے ہے وہی الٹاثواب کے مصداق ہے حقیقت یہ ہے کہ یہ معاہدہ دوایسے فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی طرز اور روح کا حامل ہونا چاہیے تھا جو معاہدے کے ایجاب و قبول کے اظہار کے وقت اپنی اپنی معاشی ، اقتصادی و سماجی ضرورتوں کے احساس و شعور سے پوری طرح برہ ور ہوں اور جنہیں حالات کے جبرنے معاہدے کی میز پر بیٹھے پر مجبور نہ کیا ہو وزیر اعظم اور وزیر امور کشمیر موقع پر موجود تھے انہوںنے اس معاہدہ پر دستخط نہیںکیے آخر کیوں ؟اس لیے کہ یہ معاہدہ آج نہیں تو کل کلاںدوحکومتوں کے مابین معاہدہ قرار دیا جاتا جس سے آزادکشمیر کے آزادانہ تشخص کااظہار ہوتا اسطرح یہ کہا جا سکتا ہے وزیر اعظم اور وزیر امور کشمیر نے اس معاہدے کوکم سطح کی حکومتی مشینری سے دستخط کروا کر اپنے اپنے غیر اعلانیہ مقاصد حاصل کیے اور کیونکہ وزیر اعظم آّزادکشمیر نے سیاسی موت مرنے سے گریزاں راستہ اپنایا انہوںنے یہ بات ثابت کرنے کیلئے تاریخ میںزندہ رہنے کی ناکام کوشش کی ہے اس میں کوئی شک نہیںکہ آزادکشمیر کے عوام کے حقوق و مفادات کے منافی حکومت پاکستان کی طرف سے کوئی بھی اقدام جائز ،قانونی اور مناسب نہیں ہے انہوںنے کہاکہ اس معاہدے کے بہت سے نکات توجہ طلب ہیںکشمیر فریڈم موومنٹ منگلاڈیم اپ ریزنگ معاہدہ پر بہت جلد مزید انکشافات سامنے لارہی ہے جو ایک آرٹیکل کی صورت میں چھپوا کر پورے آزادکشمیر میںتقسیم کیاجائیگا حکومت کی سرپرستی میں ترقیاتی ادارہ میرپور کے پلاٹ مافیا نے جھوٹ ،فریب ،جعلسازی ،استحصال ،دولت پسندی اور ضمیر فروشی کا وہ کلچر پروان چڑھایاکہ خداکی پناہ اس کی مثالیں کہیں اور نہیں ملتی بہر حال راجہ امتیاز حسین ایڈووکیٹ کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں کیونکہ کشمیر فریڈم موومنٹ کے وہ دیرینہ کارکن ہیںان کی خدمات کاہم آج بھی اعتراف کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ساتذہ ضلع بھمبر میرٹ سنیارٹی کی پامالی کو کسی بھی صورت میں سمجھوتا نہیں کریں گے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اساتذہ ضلع بھمبر میرٹ سنیارٹی کی پامالی کو کسی بھی صورت میں سمجھوتا نہیں کریں گے وسیع پیمانے پر پامالی سرا سرمیرٹ کا قتل ہے اساتذہ نمائندگان کا فرض ہے کہ وہ اساتذہ کے حقوق کا دفاع کریں نہ کہ کرپٹ مافیا کی پشت پناہی ایسا محسوس ہوتا ہے کرپٹ مافیا کو سید نذیر شاہ کی اشیر باد حاصل ہے میرٹ سنیارٹی اساتذہ کا حق ہے میرٹ سنیارٹی کی بالا دستی پالیسی کا حصہ ہے اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اساتذہ کے وقار کے منافی کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر (ش)غلام غوث چوہدر ی دل کے کامیاب اپریشن پر اساتذہ کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انچارج کا لفظ ترقیابی میں دریافت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ سنیارٹی کے دفاع کے لیے ہر ممکن سعی کی جائے گی اساتذہ ضلع بھمبر کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے نئے سیکرٹری تعلیم سکولز چوہدری خورشید احمدکی تعیناتی کو نیک شگون قراردیتے ہوئے اس توقع کا اظہا ر کیا ہے کہ سابقہ دور میں مہذب وباوقارشعبہ تعلیم سکولز بالخصوص ضلع بھمبر وسیع پیمانے پر خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ عرفان سلیم کی ضلعی پولیس آفسیر ترقیابی نیک شگون ہے۔ راجہ محم داسحاق
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجہ عرفان سلیم کی ضلعی پولیس آفسیر ترقیابی نیک شگون ہے باصلاحیت آفسیر کی قوم و ملک کی خدمت حقیقی معنوں میں کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی ایجو کیشن آفسیر راجہ محمد اسحاق ،گورنمنٹ کالج پنجیڑی کے پرنسپل راجہ عبدالرحمن خان ،آزاد کشمیر سکول ٹیچر ز آرگنائزیشن (شاہین گروپ )کے مرکزی ترجمان راجہ مشتاق احمد خان اور آئی ٹی ایسو سی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ شعیب اعظم نے راجہ عرفان سلیم کو ترقیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوں نے اس توقع کااظہار کیا کہ وہ قوم و ملک کی ترقی اور انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔