ژوب : افغان فورسز کی فائرنگ 5 پاکستانی جاں بحق

Zhob

Zhob

ژوب (جیوڈیسک) سرحدی علاقے میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 5 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔

ژوب کے علاقے قمر دین میں افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سرحدی علاقے میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں میں ملا فتح، نور، ظاہر، محمد امین اور میر داد شامل ہیں۔ تمام افراد کا تعلق قبیلہ لون سے ہے۔