اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پارلیمانی شیخ آفتاب احمد نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان کی موبائل کمپنیوں کی سمز خیبر پختونخوا میں فروخت ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو افغانستان کی موبائل کمپنیوں کی سمز کی فروخت کی روک تھام یقینی بنانے کا کہا ہے تاہم ملکی موبائل فون کے سگنلز کو روکنا ممکن نہیں، یہ بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موبائل فون سگنلز کے معاملے پر متعلقہ ممالک کی حکومتوں سے بات کرنا ہو گی۔