ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر وسان کا سپر ٹینڈنگ انجینئر بلدیہ شرقی طارق مغل کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا دورہ، عید گاہ ماڈل پارک کا معائنہ
Posted on September 18, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر وسان نے کہا ہے کہ ضلع شرقی کے تمام فیملی پارکوں کو عوام کو تفریحی اور صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے جدید سہولیات کی فراہمی سے آراستہ کیا جائے، کھیل کے میدانوں، فیملی پارکوں اور گرین بیلٹس کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کا مرکز بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر وسان نے سپرٹنڈینگ انجینئر بلدیہ شرقی طارق مغل کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں مرکزی عید گاہ ماڈل پارک کا تفصیلی دورہ کرکے فیملی پارک میں عوام کو فراہمی کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایگزیگٹیو انجینئر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی اسلم پرویز، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس شاہ فیصل زون عبدالکریم، الیکٹریکل کے امیر مرتضیٰ، انفارمیشن آفسیر محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ایگزیگٹیوں انجینئر شاہ فیصل زون نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر وسان کو شاہ فیصل زون کے تحت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور فیملی پارکوں میں عوامی سہولیات کے حوالے سے جاری۔
انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر وسان نے محکمہ پارکس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے زونز میں پارکوں کی ترقی، تزئین و آرائش اور اس کی دیکھ بھال پر توجہ دیں فیملی پارکوں میں صفائی وستھرائی، روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ فیملی پارکوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے روانہ کی بنیاد پر انجام دیا جائے۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر وسان نے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تندہی کے ساتھ عوامی خدمت کے فرائض کی انجا م دہی کو یقینی بنا ئیں عوامی خدمات میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے۔