ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں میپکو سے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کے خلاف برطرف ملازمین نے میپکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خانیوال روڈ پر واقع ملتان میں میپکو ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی مظاہرہ۔
مظاہرین نے کہا کہ میپکو حکام نے 5 سال تک ملازمت کرنے والے 600 سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا۔ جس کی وجہ سے ان غریب ملازمین کا معاشی استحصال ہو رہا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ ہے کہ انہیں فوری طور پر بحال کیا جائے اور اگر ملازمین کو بحال نہ کیا گیا تو وہ خود سوزی پر مجبور ہو جائیں گے۔