حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا فراہمی آب کی عوامی شکایات پر یونین کونسل نمبر1ناتھا خان گوٹھ سمیت ملحقہ علاقوں کا دورہ عوام سے ملاقات

کراچی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ شاہ فیصل ٹائون کے متعدد علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، فراہمی آب سمیت بلدیاتی مسائل سے غفلت اور لاپرواہی نہ برتی جائے عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی اداروں کو متحرک ہونے کی ہدایت۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ناتھا خان گوٹھ سمیت ملحقہ علاقوں میں فراہمی کے تعطل کے حوالے سے عوامی شکایات پر ناتھا خان گوٹھ سمیت یونین کونسل نمبر 1 کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر علاقہ عوام نے علاقائی مسائل خصوصاً فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سمیت درپیش بلدیاتی مسائل رکن صوبائی اسمبلی کے سامنے پیش کئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حق پرست عوامی نمائندے اور کارکنان قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر عوامی خدمت میں شب روز مصروف عمل ہیں۔

بلا تفریق علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اقدامات کررہے ہیں اس موقع پر فراہمی و نکاسی آب اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کے تدارک کے لئے انہوں نے متعلقہ افسران کو طلب کرکے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے ناتھا خان گوٹھ سمیت ملحقہ علاقوں میں فراہمی آب اور بلدیاتی مسائل کو فوری
حل کرنے کی ہدایت کی نشاط ضیاء قادری نے عوام کو یقینی دلا یا کہ کے حق پرست عوامی نمائندے اور کارکنا ن اپنے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے علاقائی مسائل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ ناتھا خان گوٹھ اور ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے مسائل کا معائنہ کیا ور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ جلد ازجلد متاثرہ علاقوں سمیت شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے مسائل کا خاتمہ یقینی بنا یا جائے اور عوام کو در پیش مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جائے۔