انجمن طلباء اسلام قومی امن کنونشن میں بھر پور شرکت کرے گی

فیصل آباد انجمن طلباء اسلام کے ڈویثنزل سیکرٹری جنرل رانا وقاص مصطفائی، ضلعی رہنما رانا سجاد، اکرام الحق اور نوید بٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہا انجمن طلباء اسلام، سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام 22 ستمبر کو ہونے والے قومی امن کنونشن میں بھر پور شرکت کرے گی۔

دہشت گردوں کے ایجنڈے کو ملک پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ حکمرانوں کو یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ طالبان سے مذاکرات سے باز رہیں۔ پاک آرمی اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کا خوں بہانے والے قومی مجرم ہیں۔

اور انہیں کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔ قومی امن کنونشن دہشتگردی کے خلاف اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انجمن طلباء اسلام چیف آف آرمی سٹاف کے جراْت مندانہ بیان پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔