لاہور : 9 میٹرو بسیں پہنچ گئیں، مزید 10 آئیں گی

Metro buses

Metro buses

لاہور (جیوڈیسک)نو میٹروبسیں لاہور پہنچ گئی ہیں جبکہ مزید دس بسیں آئندہ تین سے چار روز تک پہنچ جائیں گی۔ لاہور میں اِس وقت پنتالیس میٹرو بسیں چل رہیں۔

جن میں مزید انیس بسوں کی شمولیت کے بعد اِن کی تعداد چونسٹھ ہو جائے گی۔ حکام نے بتایا ہے کہ اِن تمام بسوں کو آئندہ ہفتے فنکشنل کر دیا جائے گا۔ ایک بس کی قیمت ستائیس ملین روپے ہے۔