ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کی سزاکے خلاف اپوزیشن کی ملک گیر ہڑتال جاری ہے۔ پرتشدد مظاہروں میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ہڑتال اور پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر ڈھاکا میں سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔ پولیس اور پیرا ملٹری فورسز دارالحکومت کی سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں۔
ڈھاکہ کے نواحی علاقے میں پولیس نے مشتعل مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے گولے پھینکیں۔ مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھرا کیا، جھڑپوں کے دوران ایک رکشہ ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ عدالت نے گزشتہ روز جماعت اسلامی کے رہنما کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی تھی۔