سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاج، شرکا نے اقوام متحدہ کو بھارتی افواج کی چیرہ دستیوں کیخلاف قرارداد بھی پیش کی۔ سری نگر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم کیخلاف ہزاروں مرد اور عورتوں نیاقوام متحدہ کے دفتر تک مارچ کیا اور ایک قرارداد پیش کی۔
جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے اور اس کے ہاتھوں چادر اور چار دیواری کا تقدس بری طرح پامال ہو رہا ہے۔ مظاہرین نے بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر میں حاصل خصوصی اختیارات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔