ندیم ہاشمی کی رہائی پر وزیراعلی سندھ کے شکر گزار ہیں، متحدہ

Khawaja Izhar ul Hassan

Khawaja Izhar ul Hassan

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ ندیم ہاشمی کی باعزت رہائی پر وزیراعلی سندھ کے شکرگزار ہیں، وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کسی جماعت کا کارکن پکڑا جائے تو ہڑتال کی کال نہ دی جائے۔

متحدہ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ندیم ہاشی کا باعزت بری ہونا خوش آئند ہے، کسی بھی رکن اسمبلی کی گرفتاری سے پہلے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ندیم ہاشمی کی باعزت رہائی پر وزیراعلی سندھ اور متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فری ہینڈ دیا ہے، کسی جماعت کا کارکن گرفتار کیا گیا تو اس پر ہڑتال کی کال نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکسی معلومات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے گھر پر بھی چھاپہ ماریں تو خیر مقدم کریں گے۔