پاک ترک تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری میں بدل چکے ہیں، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات طویل المدتی اسٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ ترکی کے شہر استنبول وزیراعظم میاں نوازشریف کا پاکستان ترکی تجارتی اور سرمایہ کاری فورم سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ترک سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

ترک سرمایہ کار تیل وگیس، ہاسنگ، بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں اور ترک سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے وزیراعظم آفس میں خصوصی سیل قائم کیا جائے گا اورتجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ چیمبرآف کامرس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ترکی کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔