کراچی: رینجرز اور پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن، 26 ملزم گرفتار

Karachi Ranger

Karachi Ranger

کراچی (جیوڈیسک) میں فائرنگ سے دو افراد اجاں بحق ہو گئے۔ رینجرزاور پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کئے۔ کالعدم تنظیم کے رکن اور گینگ وار کے دو ملزموں سمیت بھتہ خوری اور دیگر وارداتوں کے 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ مواچھ گوٹھ اور گلشن معمار میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

عائشہ منزل کے قریب عیسی گوٹھ میں رینجرزنے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور کالعدم تنظیم کے رکن منیر عالم کو گرفتار کر کے۔ تھانہ لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے حوالے کر دیا۔ اتحاد ٹان میں پولیس نے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

بلوچ کالونی میں 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئیں۔ نیپئر لی مارکیٹ میں پولیس مقابلے میں دو ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے چھینی جانے والی موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ قائد آباد سے دو مبینہ بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

محمود آباد میں پولیس نے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ شیرشاہ کے علاقے سے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد کر لیا۔ شاہ فیصل کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔