مری (جیوڈیسک) حکومت کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے سرگرم ہوئی تو ٹارگٹ کلرز نے چھپنے کیلئے مری کا رخ کر لیا مختلف ہوٹلوں پر چھاپوں کے بعد 14 کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکورٹی اداروں نے مری کے مختلف ہوٹلوں پر چھاپے مار کر 14 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کراچی میں ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں گرفتار ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔گرفتار ہونیوالے ٹارگٹ کلرز میں شعیب، ادریس، سجاد، شاہد قادری، خالد محمود، دانش، محمد عاصم، نعیم، عمران، مقصود، عامر، بشارت اور محمد احمد شامل ہیں۔ بشارت عباسی اور محمد احمد عباسی کا تعلق مری سے ہی ہے۔ دو روز قبل لاہور سے بھی لیاری گینگ وار کا اہم ملزم امین بلیدی دو ساتھیوں سمیت گرفتار ہوا۔