امریکا میں قاتل کا تعاقب، ملزم کی گاڑی کی ٹکر سے بھی 1 شخص ہلاک

Florida

Florida

فلوریڈا (جیوڈیسک) امریکا میں 2 خواتین کو قتل کرکے گاڑی میں فرار ہونے والے شخص کے پیچھے پولیس لگ گئی، ہائی وے پر تعاقب کے دوران ملزم نے گاڑی کی ٹکر سے ایک اور شہری کی جان لے لی، بچنے کا کوئی راستہ نہ ملا تو خود کشی کر لی۔ کسی فلم کی طرح لگنے والے یہ مناظر ہیں امریکی ریاست فلوریڈا کے، میامی کے قریب ایک شخص نے 2 خواتین کو قتل کیا اور پھر گاڑی میں فرار ہونے لگا۔ پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا تو اس نے اپنی گاڑی کی رفتار انتہائی خطرناک حد تک تیز کرلی۔

کئی گاڑیوں کو اوور ٹیک کیا کئی سگنل توڑے اور بالآخر تیز رفتاری کے باعث اس کی گاڑی ایک چوراہے سے گزرنے والی کار سے ٹکرا گئی۔ اس خوفناک حادثے میں دوسری کار میں سوار شہری تو موقع پر ہی دم توڑ گیا مگر ملزم پھر بھی بچ گیا۔ پولیس اسے گرفتار کرنے پہنچی تو اس نے ان پر بھی گولیاں برسائیں۔ آخر کار فرار کا کوئی راستہ نہ پاکر اس نے اپنی ہی بندوق سے خود کشی کر لی۔