بان کی مون نے پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کی حمایت کردی

Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کی حمایت کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ نواز شریف اور من موہن سنگھ کے درمیان مذاکرات کا بھرپور خیرمقدم کریں گے اور اس کے لئے اپنی کوششیں جاری کھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر تشدد کا معاملہ پاک بھارت وزرائے اعظم حل کر سکتے ہیں اور انہیں کرنا چاہئے۔

بان کی مون کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ پاکستان کے دورے میں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے پرزور سفارش کی تھی کہ وہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات کیلئے جنرل اسمبلی کے اجلاس کا فائدہ اٹھائیں۔ امریکی خصوصی ایلچی جیمز ڈوبنز نے بھی ذرائع سے گفتگو میں کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری نہ صرف جنوبی ایشیا میں استحکام کی کنجی ہے بلکہ پوری دنیا کے لئے اہم ہے۔ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ممکنہ ملاقات کے سوال پر جیمز ڈوبنز کا کہنا ہے کہ امریکا ایسے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے جس سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں۔