دمشق (جیوڈیسک) شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیار تلف کرنے سے متعلق امریکا اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدے کی پاسداری کریں گے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں بشارالاسد کا کہنا تھا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی رپورٹ حقائق کے منافی ہے۔
ان کی حکومت گزشتہ ماہ دمشق میں کیمیائی حملے میں ملوث نہیں۔ بشارالاسد کا کہنا تھا کہ کیمیائی ہتھیار تلف کرنے میں ایک سال لگ سکتا ہے اور اس پر ایک ارب ڈالر اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔