سیشن جج مقرب خان نے جوڈیشل کالونی جھنگ میں جج صاحبان کی سہولت کیلئے جوڈیشل ریسٹ ہائوس قائم کر دیا ہے
Posted on September 19, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
جھنگ: فاضل عدالت عالیہ لاہور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقرب خان نے جوڈیشل کالونی جھنگ میں جج صاحبان کی سہولت کیلئے جوڈیشل ریسٹ ہائوس قائم کر دیا ہے۔
قبل ازیں اس سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ سے تبدیل ہو کر آنے والے جج صاحبان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب فاضل عدالت عالیہ نے اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت جج صاحبان کیلئے مناسب سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ضلع میں جوڈیشل ریسٹ ہائوس قائم کرنے کے احکامات اور اس ضمن میں فنڈز بھی مہیا کر دیئے ہیںاس تناظر میں ضلعی جوڈیشلی جھنگ نے ایک اچھا ریسٹ ہائوس قائم کر کے یہاں تمام ضروری سہولیات مہیا کردی ہیں۔