سابق عالمی باکسنگ چیمپئن کین نارٹن انتقال کر گئے

Ken Norton

Ken Norton

لاس ویگاس (جیوڈیسک) سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن محمد علی کو شکست دے کر شہرت پانے والے باکسر کین نارٹن لاس ویگاس میں انتقال کر گئے انکی عمر ستر برس تھی۔ کین نارٹن کے ایک قریبی دوست کے مطابق وہ گزشتہ دو برس سے بیمار تھے ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا۔

کین نارٹن نے اکتیس مارچ انیس سو تہتر کو سابق چیمپئن محمد علی کو سان ڈیگو میں شکست دی تھی۔ اس لڑائی میں انہوں نے محمد علی کا جبڑا توڑا تھا۔ چھ ماہ بعد ہونے والی لڑائی میں محمد علی نے انہیں شکست دے کر اپنا اعزاز واپس جیتا۔ اٹھائیس ستمبر انیس سو چھہتر کو انکے درمیان تیسری بار لڑائی ہوئی جو محمد علی نے جیت لی۔