ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں تین روز قبل ہونے والے جرگے کے فیصلے میں دو افراد کو آگ کے انگاروں پر چلانے والے 19 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ جرگہ کے سربراہ کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈی جی خان کے قبائلی علاقے تمن لغاری میں تین روز قبل جرگہ منعقد کئے جانے اور اس کے فیصلے کے تحت دو افراد کو کاروکاری اور قتل کے الزامات میں دہکتے انگاروں پر سے چلایا گیا تھا۔
تحقیقات کے بعد واقعہ کا مقدمہ قبائلی علاقے کے تھانہ چھچہ میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ جرگہ منعقد کرنے والے مرید بخش کو گرفتار کر کے 19 دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔