لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی ٹیلی ویژن اداکارہ کیری واشنگٹن نے دنیا کی خوش لباس ترین خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اے بی سی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل سکینڈل سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کیری واشنگٹن کو دنیا کی خوش لباس ترین خاتون کا اعزاز دیا گیا ہے۔
اس مقابلے میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جینفر لارنس سمیت کئی بڑے نام شامل تھے لیکن آخر میں فیصلہ ہوا کیری واشنگٹن کے حق میں۔ اس سال آسکر ایوارد جیتنے والی جینیفر لارنس کو ہائی سٹائل ایوارڈ دیا گیا۔ مقابلہ امریکہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوا۔