تنظیم الغفاری پاکستان کا ایک وفد محمد نواز شاہد غفاری بانی تنظیم کی قیادت میں حاجی ناصر محمود سابق ایم پی اے سے ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں ملاقات کی

گجرات : تنظیم الغفاری پاکستان کا ایک وفد محمد نواز شاہد غفاری بانی تنظیم کی قیادت میں حاجی ناصر محمود سابق ایم پی اے سے ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کی اور ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا اس ملاقات میں حاجی عمران ظفر ایم پی اے بھی موجود تھے۔

اس وفد میں ٹھیکیدار محمد منشاء غفاری صدر تحصیل گجرات ،محمد اشتیاق غفاری سینئر نائب صدر تحصیل گجرات، ڈاکٹر غلام علی غفاری ممبر سپریم کونسل ،حاجی محمد یوسف غفاری سرپرست اعلیٰ سٹی گجرات، حاجی محمد منیر غفاری ممبر سپریم کونسل، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ غفاری جنرل سیکرٹری سٹی گجرات ،محمد ذیشان نواز غفاری ممبر یوتھ ونگ شامل تھے آخر میں حاجی عمران ظفر ایم پی اے نے یقین دلایاکہ انشاء اللہ حاجی صاحب عنقریب رہا ہو کر عوام میں ہونگے۔