لیاری امن کمیٹی کے راہنما ظفر بلوچ قاتلانہ حملے میں ہلاک

Zafar Baloch

Zafar Baloch

کراچی (جیوڈیسک) لیاری امن کمیٹی کے راہنما ظفر بلوچ قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے، قاتلانہ حملے میں ان کا ایک ساتھی جس کا نام محمد علی بتایا گیا ہے زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لیاری کے بزنجو چوک پر لیاری امن کمیٹی کے راہنما ظفر بلوچ آج کراچی میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے افراد کے حوالے سے کسی ضروری میٹنگ میں محو گفتگو تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر آنے والے افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ظفر بلوچ ہلاک اور ان کا ساتھی زخمی ہو گئے۔