اسلام آباد (جیوڈیسک) پراسیکیوٹر ایف آئی اے چودھری ذوالفقار پر قاتلانہ حملے میں ملوث ایک اور دہشتگرد سعد گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سعد کا تعلق القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سعد کی گرفتاری بارودی گاڑی برآمدگی کیس کے ملزم حماد عادل کی نشاندہی پر ہوئی۔ حماد عادل کے گھر سے برآمد ہونیوالی دہشتگرد کی لاش کی شناخت فہد کے نام سے ہوئی جو ملزم سعد کا بھائی تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سعد اور فہد کے والد ارشد ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عدنان عادل، عمر عبداللہ اور سعد کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے۔ ملزموں کی گرفتاری سے راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک اور نوشہرہ میں القاعدہ نیٹ ورک کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔