چین: تربیتی پرواز کے دوران جہاز دریا میں گر گیا، ایک ہوا باز ہلاک

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) تربیتی پرواز کے دوران جہاز دریا میں گرنے سے ایک ہوا باز ہلاک ہو گیا، دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

حادثہ جنوب مشرقی چین کے شہر شینیانگ(Shenyang) میں پیش آیا۔ جہاز کے دو ہوا بازوں میں سے ایک نے اسپتال جا کر دم توڑ دیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے دریا سے جہاز کا ملبہ نکالنے کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔