جینن : فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے باعث جاں بحق

Palestine

Palestine

جینن (جیوڈیسک) فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق سینکڑوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ فلسطین کے شہر جینن کی مغربی پٹی میں اسرائیلی فوج نے مہاجرین کیمپ میں کارروائی کے دوران بیس سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نوجوان کا تعلق مسلح گروپ سے تھا۔ فلسطین اور اسرائیل میں امن مذاکرات جاری ہیں۔ امن مذاکرات کے آغاز میں امریکا نے اہم کردار ادا کیا تاہم مذاکرات کے دوران بھی چار فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ رواں سال اسرائیلی فوج نے پندرہ فلسطینوں کو نشانہ بنایا۔