انیس سو بانوے اور 96 کے آپریشن میں حصہ لینے والوں کو قتل کیا گیا

Karachi Operation

Karachi Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی بدامنی کیس میں وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری سندھ اور پولیس نے کراچی کی صورتحال پر رپورٹ پیش کر دی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا آئی جی سندھ بتائیں پولیس افسروں کے قاتل کہاں ہیں۔

عدالت میں وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری سندھ اور پولیس کی طرف سے کراچی کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی گئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے آئی جی سے استفسار کیا انیس سو بانوے اور انیس سو چھیانوے کے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں کو چن چن کر قتل کر دیا گیا، ان کے قاتل کہاں ہیں۔

انہوں نے قرار دیا کہ قانون سے کوئی شخص بالاتر نہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا گزشتہ رات پی ٹی اے نے تمام موبائل کمپنیوں کو غیر قانونی سمیں بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ چیف جسٹس نے قرار دیا حکومت عدالتی فیصلوں پر عمل کرنا چاہتی ہے یا نہیں۔ اس کا علم نہیں اگر ہر کیس کو چیلنج سمجھ کر چلیں تو بہت بہتری آ سکتی ہے۔