آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان سعودیہ اسپورٹس کی کامیابی
Posted on September 19, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی : سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم سعودیہ اسپورٹس نے اپنے مد مقابل سخت حریف فرینڈز اسپورٹس کو سخت مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دے دی، ٹورنامنٹ کا افتتاح ملیر کی معروف سماجی و اسپورٹس کی سرپرستی کرنے والی شخصیت عظمت خان نے فٹ بال کو کک لگا کر کیا۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں ینگ عزیز آباد نے سخت حریف چنیسر محمڈن کو 2-1سے ،گلستان فرینڈ کورنگی نے کالونی محمڈن شاہ فیصل کالونی کو 5-2،گلشن اسپورٹس اور گلشن سوکر فٹ بال کلب کا میچ برابر ہونے کے بعد پنالٹی ککس پر گلشن اسپورٹس نے گلشن سوکر کو 4-3سے،جبکہ کالا پل کی معروف فٹ بال ٹیم نیشنل فائٹر نے باآسانی غوثیہ اسپورٹس کو 7-2سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ،ٹورنامنٹ میں کھلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل ریفری عبدالطیف بلوچ ،محمد ریاض اور منصور نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر عارف حمید تھے۔