کراچی(جیوڈیسک) قائم مقام اسپیکر شہلا رضا نے مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباسی کو ایوان سے باہر نکال دیا۔ اسپیکر نے نشست پر نہ بیٹھنے اور بار بار بولنے پر نصرت سحر عباسی کو ایوان سے باہر نکالا۔
شہلا رضا نے اس موقع پر کہا کہ ماضی میں بھی ڈسپلن کی خلاف وزری کرنیوالوں کو ایوان سے باہر نکالا جاتا رہا ہے۔ نصرت سحر عباسی کو ایوان سے نکالنے کے بعد فنکشنل لیگ کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔