ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
جبکہ کاشتکاروں کے لئے اطلاع ہے کہ کاشت کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں بیالیس، نوکنڈی اور دالبندین میں اکتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا۔