کوٹلہ ارب علی خاں میں یونائیٹڈ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا

کوٹلہ ارب علی خاں : کوٹلہ ارب علی خاں میں یونائیٹڈ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت صدر یو نائیٹڈ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ڈویلپمنٹ حلقہ تھانہ ککرالی چوہدری فیصل گجر نے کی۔ احتجاجی ریلی میں لاہور میں ہونے والے دلخراش واقع کی بھر پور مذمت کی گئی۔

پانچ سالہ معصوم بچی سنبل کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونائیٹڈ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ڈویلپمنٹ حلقہ تھانہ ککرالی کے صدر فیصل گجر نے کہا کہ لاہور، گوجرانوالہ، بدین میں ایک ہی روز اس طرح کے ہونے والے واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جنسی زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئیندہ کوئی اس طرح کی غلیظ حرکت کرنے کاسوچ بھی نہ سکے۔