کوٹلہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا

کوٹلہ ارب علی خاں: کوٹلہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدرات صدر پریس کلب کوٹلہ چوہدری عرفان شریف نے کی۔ اجلاس میں چیف ایڈیٹر روزنامہ آئینہ انقلاب لالہ موسی مشتاق احمد بٹ کے والد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا مرحوم کی روح کے لئے فاتح خوانی کی گئی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

اس موقع پر صدر پریس کلب کوٹلہ چوہدری عرفان شریف نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم مشتاق احمد بٹ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ،اجلاس میں پریس کلب کوٹلہ کے تمام عہدیداران اور اراکین نے بھر پور شرکت کی۔