فوج کو مسلح کرنے کا عمل تیز ہونا چاہیے: پیوٹن

Putin

Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنی فوج کو ازسر نو مسلح کرنے کے عمل میں سست رفتاری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فرسودہ ساز و سامان پوری فوج کی قابلیت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اذجویک میں ہونیوالے فیڈرل آرمانٹ پروگرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ فوج کو ازسرنو مسلح کرنے کا عمل انتہائی سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے جبکہ اس کام میں سست رفتاری اور فرسودہ فوجی ساز و سامان پورے فوجی نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔

خصوصا ایسے حالات میں اکثر ممالک کے پاس جدید فوجی سازوسامان موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی فوج کو دشمن سے مقابلے پر جدید ہتھیاروں اور ساز و سامان سے لیس کرنا چاہتے ہیں۔