واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے سلامتی کونسل کو اگلے ہفتے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے قرارداد منظور کر لینی چاہیئے، ایرانی صدر حسن روحانی کا ایٹمی پروگرام پر بیان مثبت ہے۔
دارالحکومت واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ کیری نے کہا امریکا اور روس کے معاہدے کو نافذ کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وقت کم ہے اور بحث میں الجھنے کی بجائے عملی اقدامات کریں۔
ایران کے حوالے سے وزیرخارجہ کیری نے کہا کہ صدر حسن روحانی کے ایٹمی پروگرام پر بیان مثبت ہے لیکن دیکھنا ہو گا کہ اس کے لئے ایران نے کیا عملی اقدامات کئے۔