سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے کھل جائینگے

CNG Stations

CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے بند رہنے کے بعد آج صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت جمعرات کی صبح تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے بند کردیا گیا تھا جوآج صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔