جکارتا (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں مس مسلم ورلڈ کا مقابلہ نائیجیریا کی Obabiyi Aishah Ajibola نے جیت لیا۔ صورت اور سیرت کے حسن سے سرشار سر ڈھانپے اپنے ملکوں کی نمائندہ حسینائیں انڈونیشیا کے مس مسلم ورلڈ کے مقابلوں میں اکٹھی ہوئیں۔ بہترین لباس کے ساتھ اسمارٹ اور اسٹائلش امیدواروں نے ریمپ پر واک کی اور ججز کو اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔
مقابلے کے فائنل میں نائیجیریا کی21 سالہ عائشہ نے اپنی ہم وطن حسینہ کے علاوہ انڈونیشیا، برونائی، ملائیشیا، ایران، بنگلہ دیش اور امریکا کی 20 خواتین کو مات دے دی۔ جیت کی خوشی میں عائشہ کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوئے اور وہ خدا کی بارگاہ میں سربسجود ہوگئیں۔
مس مسلم ورلڈ کو انعام میں 2 ہزار 2 سو ڈالر کی نقد رقم اور مکہ مکرمہ اور بھارت کی سیر کا موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ انہیں مسلم ملکوں میں پسماندہ خواتین کی خصوصی سفیر بھی نامزد کیا گیا۔