لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کا مرض بتدریج بڑھنے لگا،24 گھنٹے میں مزید 15 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے تمام تر اقدامات کے باوجود ڈینگی کا مرض تیزی سے بڑھنے لگا ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 15 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 28 سالہ توقیر،27 سالہ نوید،50 سالہ شگفتہ اور 35 سالہ فیاض کو میو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ 4 مریضوں کی لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں،دو مریض ملتان اور دو ہی شیخورہ، ایک راولپنڈی ، ایک مریض بہاولپور کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ایک11 سالہ مریض طیب کو سروسز ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔