پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق قومی ائیر لائن کی بریڈ فورڈ سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 776 کے پائلٹ عرفان کو نشہ کرنے کے الزام میں برطانوی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پائلٹ عرفان کو نشے کے الزام میں گزشتہ روز جہاز کے کاک پٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ایک برطانوی خاتون کی شکایت پر پی آئی اے کے تین فلائٹ سٹیورڈز کو بھی معطل کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق معطل کئے جانے والے فلائٹ سٹیورڈز سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔ تفتیش مکمل ہونے پر ان کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔