جسٹس مقبول باقر حملہ، تفتیش دوبارہ کرانے کا حکم

 Maqbool Baqir Attack

Maqbool Baqir Attack

کراچی (جیوڈیسک) آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے جسٹس مقبول باقر پر حملے کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تفتیش کو ازسرنو شروع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ ٹیم کی سربراہی ڈی آئی جی اے ڈی خواجہ کرینگے۔

تفتیشی ٹیم دس روز میں اپنی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کریگی۔ جسٹس مقبول باقر پر چھبیس جون کو سندھ ہائی کورٹ جاتے ہوئے بم دھماکے کا نشانہ بنا گیا تھا۔ پولیس نے دھماکے کے الزام میں لشکر جھنگوی کا ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔